the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

وسطی اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ 6.2 کی شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور متعدد لوگ ملبے تک دب گئے ہیں۔
امریکی جیالوجیکل سینٹر کے مطابق یہ زلزلہ پیراگیا شہر کے جنوبی مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر پر آیا۔ اس کی گہرائی سطح زمین سے محض 10 کلومیٹر تھی۔
اب تک چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ایک قصبے کے میئر نے اٹلی کے ریڈیو کو بتایا کہ نصف قصبہ تباہ ہو چکا ہے۔
ایک مقامی اخبار کے مطابق روم میں عمارتیں 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔

اماٹریس نامی قصبے کے میئر نے آر اے آئی



ریڈیو کو بتایا کہ قصبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا ’قصبے کو جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ لوگ ملبے تلے دبے ہیں۔ وہاں لینڈ سلائیڈ ہوئی ہے اور شاید پل بھی گر گئے ہیں۔‘

اٹلی کے شہری دفاع کے ادارے نے اس زلزلے کو شدید قرار دیا ہے۔
مقامی اخبار کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 6.4 بتائی گئی جس کے بعد کئی شدید جھٹکے آئے۔

ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

سنہ 2009 میں اکویلا میں آنے والے زلزلے میں جو اٹلی میں بھی محسوس کیا گیا تھا 300 افراد ہلاک ہوئے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.